چوہدری شجاعت کا نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم، تلخیاں بھلا کر مفاہمت سے کام لینے کا مشورہ

چوہدری شجاعت کا نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم، تلخیاں بھلا کر مفاہمت سے کام لینے کا مشورہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، چوہدری شجاعت نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔ نوازشریف کو معاشی بدحالی اورمہنگائی کے خاتمے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔
تلخیوں کو بھلا کر مسائل کے حل کے لیے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے۔ملک کو انتقامی سیاست کی نہیں ، مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ نوازشریف آج چار سال بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔نوازشریف کا طیارہ کچھ دیر میں لاہور لینڈ کرے گا۔ نواز شریف کی آمد کیلئے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کرلیا گیا۔
ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے اور ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا جس کے لئے گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا ہے، نواز شریف کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ سول ڈیفنس نے تیار کیا ہے اور شاہی قلعہ میں روشنی کیلئے لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے