نوازشریف کی جانب سے جلسے میں آنے والے شرکاء کا خصوصی شکریہ

نوازشریف کی جانب سے جلسے میں  آنے والے شرکاء کا خصوصی شکریہ

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر کو مینارِ پاکستان جلسے میں شرکت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو تاریخی استقبال اور مینار پاکستان پر ایک ناقابل فراموش اجتماع منعقد کرنے پر عوام، خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں اور ملک بھرسے تشریف لانے والے نوجوانوں، خواتین سمیت تمام محترم کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی محبت، محنت اور خلوص میرا قیمتی اثاثہ تھا، ہے اور رہے گا۔ نوازشریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کے جذبے کے طفیل پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے، انشاءاللّٰہ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے