پی ٹی آئی دور میں سرکاری وسائل کا سیاسی تشہیری مہم کیلئے استعمال کا انکشاف

پی ٹی آئی دور میں سرکاری وسائل کا سیاسی تشہیری مہم کیلئے استعمال کا انکشاف

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں سرکاری وسائل سیاسی تشہیری مہم کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 80 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے سوشل میڈیا ٹیمیں بنائی گئیں، اس کے لئے 25 ہزار سے 40 ہزار روپے تنخواہ پر ملازمین کو بھرتی کیا گیا، جن کی مدد سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی قیادت کی تشہیر کے لیے استعمال کیا گیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس مخالفین کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال ہوئے، ان پروپیگنڈا اکاؤنٹس کے فالوورز سرکاری وسائل سے بڑھائے گئے، حکومتی دور کے اختتام پر یہ اکاؤنٹس پی ٹی آئی کارکنان استعمال کرتے رہے، یہ اکاؤنٹس 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کو اشتعال دلانے کیلئے بھی استعمال ہوئے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب گوجر خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری محمد عظیم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، جنہوں نے 2018ء میں این اے 58 گوجر خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ انتخابات میں حصہ لیا تھا، چوہدری محمد عظیم کہتے ہیں کہ ’عمران خان کی پالیسیوں کا حامی نہیں ہوں اور ان کی اداروں کے خلاف گفتگو اور 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کروں گا‘۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے