پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہیے ،مجھے نہیں پتہ الیکشن لڑیں گے یا نہیں
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، مفاہمت کیساتھ آگے چلیں گے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں نواز شریف کی ایک دن میں 3 ضمانتیں کیسے ہوگئیں ، مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک دن میں 9 ضمانتیں ہوئی تھی۔
2007 میں بے نظیر کو ٹرانزٹ اپیل کے بغیر ضمانت دی گئی تھی،محترمہ کے 2007 کی ضمانت والے کیس کو بھی دیکھ لیں، عدالت نے کہا تھا صحت سے متعلق آئندہ پنجاب حکومت کے پاس جائیں گے ،پنجاب میں بزدار کی حکومت تھی ، ہم نے درخواست دی تو اسے مسترد کیا گیا، پنجاب حکومت کو اب دوبارہ درخواست دی ہے تو نگراں حکومت نے منظور کی۔
نواز شریف کے کیسز کے فیصلوں میں چند ہفتے لگیں گے ، عدالتیں مہربانی کریں تاکہ جلد سے جلدی کیس نمٹائے جاسکیں ، اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہیے ،مجھے نہیں پتہ الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔
ہم کہتے ہیں کہ الیکشن جلدی ہو جائیں۔مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے، میں تو کہتا ہوں الیکشن اگلے مہینے ہی ہو جائیں ہمیں کیااعتراض ہے ، اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہیے ،مجھے نہیں پتہ الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار نواز شریف ہیں ۔میرا مشورہ ہے کہ شہباز شریف وفاق میں رہیں تاکہ بہترین کام ہو،علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ رہا ہے، خورشید شاہ یا دیگر لوگ جو کہہ رہے ہیں کہ ان کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا، میری ذاتی خواہش ہے کہ تمام اہم سیاسی جماعتوں کو مل کر حکومت بنانی چاہیے، ہمیں پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔