ملکی ڈالرز ذخائر میں حالیہ چند ماہ کی سب سے بڑی کمی

ملکی ڈالرز ذخائر میں حالیہ چند ماہ کی سب سے بڑی کمی

لاہور : ملکی ڈالرز ذخائر میں حالیہ چند ماہ کی سب سے بڑی کمی، سرکاری زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 7 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران سب سے بڑی ہفتہ وار کمی ہوئی ہے۔ صرف ایک ہفتے میں کروڑوں ڈالرز کے اںخلاء سے ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 7 ارب ڈالرز سے بھی کم رہ گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 25کروڑ 70لاکھ ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، اس کمی کے بعد ڈالر کے مجموعی ذخائر 12 ارب 65کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس میں 22 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ یوں سرکاری ڈالرز ذخائر 7ارب 49 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
جبکہ بینکوں کے ڈالرز ذخائر 3.70 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 5 ارب 16کروڑ ڈالر رہ گئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے