عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی، بعد میں طلاق ہوگئی تھی

عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی، بعد میں طلاق ہوگئی تھی

لاہور : معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے گذشتہ روز خودکشی کر لی تھی۔افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں ان کے آبائی قصبے تلمبہ میں پیش آیا، عاصم جمیل کو تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کے مطابق واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ عاصم جمیل کو زخمی حالت میں تلمبہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کو شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کے تعین کا حکم دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آر پی اوملتان سہیل چوہدری نے کہاکہ دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔

آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا،چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔ پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی۔مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے،اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

انہوں نے لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔جب کہ مرحوم عاصم جمیل کے بڑے بھائی یوسف جمیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میرا بھائی بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا، عاصم جمیل کی بیماری میں پچھلے 6 ماہ سے شدت آگئی اور بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے عاصم کو الیکٹرک شاک لگائے جارہے تھے لیکن الیکٹرک شاک دینے سے بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے