صوبہ پنجاب میں سموگ کو آفت قرار دے دیا گیا

صوبہ پنجاب میں سموگ کو آفت قرار دے دیا گیا

لاہور :صوبہ پنجاب میں سموگ کو آفت قرار دے دیا گیا اور صوبے بھر میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ریلیف کمشنر کے اختیارات سونپ دیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے میں بڑھتی ہوئی سموگ کو آفت قرار دیا ہے، صوبے بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین نے متعلقہ حکام کو لیٹر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کا باعث بننے والے ہر اقدام کو فوری روکا جائے، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے تمام کارخانوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے چلنے والے بھٹوں کے علاوہ باقیوں پر کڑی نظر رکھے، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، عوام کے ساتھ رابطہ استوار کریں، جہاں خلاف ورزی ہو اس کی ویڈیو منگوائیں، یونیورسٹیز، کالجز اور سکولوں میں سموگ تدارک کیلئے سیمینارز بھی منعقد کروائے جائیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے