سپریم کورٹ کا 42 سال بعد دو بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم

سپریم کورٹ کا 42 سال بعد دو بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے 42 سال بعد دو بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے آج سجاد خان کو مرحوم والد کی جائیداد سے بہنوں کو حصہ دینے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس فائز عیسی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سراج بی بی (مرحومہ) کی جائیداد میں سے حصہ دینے کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے مرحرم سراج خان کے بیٹے کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے محکمہ مال میانوالی کو مرحوم سراج خان کی جائیداد سے بہنوں کے حصہ کا قبضہ لے کر دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محکمہ مال کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا حکم دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ خواتین کا جائیداد سے حق کیوں مارا جاتا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے