پاکستان کی "ڈالرز کمائی” میں بہتری آنا شروع

پاکستان کی "ڈالرز کمائی” میں بہتری آنا شروع

لاہور : پاکستان کی "ڈالرز کمائی” میں بہتری آنا شروع، طویل عرصے بعد ملک کی ایکسپورٹس میں نمایاں اضافہ، اکتوبر میں پاکستان کی ایکسپورٹس کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال تک مسلسل کم ہونے والی ملکی ایکسپورٹس میں اب دوبارہ سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ ماہ اکتوبر کے تجارتی بیلنس سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستان کی ایکسپورٹس میں زبردست اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا۔
اس حوالے سے وزیر تجارت گوہر اعجاز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماہ اکتوبر کے دوران پاکستان کی ایکپورٹس میں 13.5 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹس کا حجم 2.7 ارب ڈالرز رہا۔ جولائی تا اکتوبر 2023 پاکستان کی ایکسپورٹس میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا اور ایکسپورٹس اضافے کے ساتھ 9.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ طویل عرصے بعد پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران ملکی ایکسپورٹس کا حجم ڈھائی ارب ڈالرز سے زائد رہا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے