شاہدرہ ہسپتال میں ادویات کی فرامی اور لیبارٹری ٹیسٹ کو یقینی بنا دیا گیا۔ڈاکٹر رانا سہیل

شاہدرہ ہسپتال میں ادویات کی فرامی اور لیبارٹری ٹیسٹ کو یقینی بنا دیا گیا۔ڈاکٹر رانا سہیل

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہورمیں ہسپتالوں کی حالت تعمیراتی کاموں کی وجہ سے کافی خراب ہوتی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود لاہور کے چند ہسپتال ابھی بھی مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنےمیں سب سے آگے ہیں۔ان میں سر فہرست شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ہے جو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کےساتھ منسلک ہے۔ پچھلے چند ماہ سے ڈاکٹر رانا سہیل نے بطور میڈیکل سپرٹنڈنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا چارج سنبھالا جس کے بعد ہسپتال کے حالات میں نمایاں بہتری آنا شروع ہوگئی۔روزنامہ "ریپڈ”نے گزشتہ روز شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور یہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں کئے جانے والے مثبت کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈاکٹر رانا سہیل صاحب سے بھی ملاقات ہوئی اور ان کی جانب سے لئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔رانا سہیل صاحب کی جانب سے ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقنی بنایا گیا اور ان ڈور مریضوں کے لئے ایک روپے سے لیکر ہزاروں روپے کی ادویات بھی خرید کردی جانے لگیں۔اس کام کے لئے لوکل خریداری کو بہتر بنایاگیا اور فرموں کو یہ ہدایت کی گئی کہ ایل پی پر لکھی گئی ادویات کو یقینی بنایا جائے۔ہسپتال میں موجود لیبارٹریز سروسز بہتر کیا گیا اور ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کی مفت فراہمی کو یقینی بنایاگیا۔ڈاکٹررانا سہیل صاحب کی ہدایت پر پارکنگ میں اووچاجنگ کو کنٹرول کیاگیا اور کینٹین اور کیفے ٹیریاکے معیار بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے۔اس دوران ہسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف ،نرسنگ اور ڈاکٹرز کی حاضری کو بہترکرنے کی طرف توجہ مبذول کی گئی۔ان تمام اقدامات کی وجہ سے ایک طرف ہسپتال میں فراہم کی جانےوالی سہولیات میں اضافہ ہوا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک مافیا جوہسپتال کی لوٹ مار میں ملوث تھااور جو ہسپتال کو چلنے نہیں دینا چاہتا تھا وہ ڈاکٹر رانا سہیل کے خلاف سرگرم ہوگیا اور کوشش کرنے لگا کہ کسی طریقے سے ان کی اس کامیابیوں کو ملامیٹ کیا جائے اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات میں کمی کی جائے تاکہ یہ مافیا ایک بار پھرہسپتال میں سرگرم ہوجائے ۔اس حوالے سے کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر بھی منفی خبروں کو شاہدرہ ہسپتال کے خلاف پھیلایا گیا۔ڈاکٹر رانا سہیل نے” ریپڈ ”سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی،وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم کی ہدایات پر عمل درآمد جاری رکھیں گے اور مریضوں کو دی جانے والے سہولیا ت میں مزید اضافہ کریں گے اور کسی بھی مافیا کے منفی ہتھکنڈوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کے شاہدرہ ہسپتال آنیوالے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آئے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے