15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل سستا کیے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے 15 نومبر سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی جاسکتی ہے کیوں کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہے، اسی توقع کی جارہی ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کے عوام کو بھی پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حکومت کی طرف سے ہر ماہ کی یکم اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے اور یکم نومبر کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا اور آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے