سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کر دی گئی

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کر دی گئی

اسلام آباد : اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ سنا دیا۔سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کر دی گئی۔بدھ کو سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ 17 اکتوبر کو شاہ محمود قریشی نے 9 اکتوبر کے آرڈر پر دستخط کئے تھے، 23 اکتوبر کو قانونی تقاضے پورے کرکے فرد جرم عائد ہوئی تھی، قانون میں صرف کاپیز فراہم کرنے کا ذکر ہے، ملزم کے وصول کرنے کا نہیں۔ اگر ملزم تعاون نا کر کے کاپیز وصول نا کرے تو اس سے عدالت کا کوئی تعلق نہیں، عدالت نے کاپیز سپلائی کر دیں، مقدمہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں تھا مگر لاہور ہائی کورٹ کا ایک سال تک حکم امتناع رہا، ایف آئی اے نے حکم امتناع خارج ہونے پر انکوائری مکمل ہونے پر کمپلینٹ پر مقدمہ درج کیا، کچھ آڈیو لیکس بھی اس کیس میں تھیں، پٹشنرز نے لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کے نوٹسز چیلنج لئے، اسپیشل پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ایک سال سے اس کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں اسٹے رہا ہے پھر انہوں نے وہ پٹیشن واپس لے لی۔
اس کے بعد ایف آئی اے نے کاروائی شروع کی ایف آئی اے کے اندراج میں کوئی ڈیلے نہیں ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ ہم 15 سے 20 دن میں سائفر کیس کا ٹرائل مکمل کر سکتے ہیں،اگر عدالت ہمیں 15 سے 20 روز یا زیادہ سے زیادہ ایک ماہ دے تو ٹرائل مکمل کر دیں گے۔یہ تو یہ ٹرائل کو آگے نہیں بڑھنے دیتے۔یہ کہتے ہیں ہر سماعت پر تین تین گواہوں کے بیانات ریکارڈ کریں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے