کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، بلاول بھٹو زرداری

کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، بلاول بھٹو زرداری

ایبٹ آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی رہتی ہیں، کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، پُرانے سیاستدان گھر بیٹھیں اور آرام کریں۔ ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشور میں ہے، ہم عوام کا مستقبل عوام کے حوالے کرنا چاہتے ہیں، عوام مجھے موقع دے،عوام کو مایوس نہیں کروں گا، کسی کو دوسری یا چوتھی بار منتخب کرنے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، ہمیں سوچنا ہو گا کہ کیا ہمیں 70 سالہ بابے کے ہاتھ میں ملک دینا ہے؟ مہنگائی اورغربت سےعوام تنگ آچکے ہیں، ہمیں معلوم ہے ہمیں غریب آدمی کا کیسے خیال رکھنا ہے، ہمارے پاس مہنگائی اور غربت کو روکنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے تمام جماعتوں کو ہمارے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیات دانوں، بیورو کریسی اور حکومت کو زمینی حقائق کا اندازہ نہیں ہے انتہائی تیزی کے ساتھ مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے، پاکستان میں مہنگائی اور غربت تاریخی سطح پر ہیں، ملکی مسائل حل کرنا اور عوام کی خدمت کوئی مشکل نہیں بس نیت ٹھیک ہونی چاہیئے، ایک نظریہ ایک منشور ہونا چاہیے، آج کل کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے، پرانی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی رہتی ہیں، ان مسائل سے نکلنا ہے تو نئی سیاست کی طرف بڑھنا ہوگا، نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، ایک نئی سیاست اور ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے