پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین میں سے 9 کو ٹکٹ کے حصول میں مشکل کا سامنا

پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین میں سے 9 کو ٹکٹ کے حصول میں مشکل کا سامنا

لاہور: 2022 میں منحرف ہونے والے پی ٹی آئی کے چند سابق ایم این ایز کو پاکستان مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے حصول کے سلسلے میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سینیئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ میں ان کی یہ مخالفت 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 میں سے 8کو ٹکٹ دینے کی حمایت اور تین کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت سے ہوگا۔
اس حوالے سے لیگی رہنما نے بتایا کہ منحرف ارکان میں سے جس کی حلقے میں پوزیشن بہتر ہوئی صرف اسے ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔لیگی رہنما کے مطابق ہو سکتا ہے بعض کو ایم پی اے کا ٹکٹ ملے اور ن لیگ اپنے رہنما کو ایم این اے کا امیدوار بنائے۔
تاہم ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ان امیدواروں کے انٹرویوز اور مقامی حالات پر کرے گا۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما راجہ ریاض ن لیگ میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے