حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے، عارضی جنگ بندی کا معاہدہ

حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے، عارضی جنگ بندی کا معاہدہ

غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں معاہدے کی منظوری کے تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے معاہدے کے تحت حماس 50 یرغمالیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیل 150 فلسطینیوں کو رہا کرے گا جن میں بڑی تعداد خواتین اوربچوں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل مصر سے روزانہ 300 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت اور ایندھن کی فراہمی کی اجازت دے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بیان میں کہا کہ حماس کے 7 اکتوبر کو حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے معاہدے کو قبول کرنا ایک مشکل مگر درست فیصلہ ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے