نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس نے 59 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 59 ہزارنے نفسیاتی حد عبور کرلی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 557 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں 306 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار457 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ملکی معیشت اس وقت مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کا ہو گیا ۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔اس کے علاوہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا۔
انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر پہنچ گیا۔