خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا الزام، چرسی تکہ کے مالک ایک پھر مرتبہ پھر گرفتار
پشاور : خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا الزام، چرسی تکہ کے مالک ایک پھر مرتبہ پھر گرفتار، پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ کے مالک نثار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشہور ریسٹورنٹ چرسی تکہ کے مالک کو ایک مرتبہ پھر حوالات کی سیر کرنا پڑ گئی۔
چرسی تکہ کے مالک نثار پر ایک مرتبہ پھر خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق چرسی تکہ کے مالک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ویڈیو جیسے ہی پولیس کے علم میں آئی تو فوری ایکشن لیتے ہوئے چرسی تکہ کے مالک نثار خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور پولیس کے مطابق پہلے بھی گرفتاری اور مقدمہ اندارج ہونے کے باوجود نثار خان نے ایک مرتبہ پھر غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی جس پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھی پشاور پولیس نے نمک منڈی فوڈ اسٹریٹ میں روایتی چرسی تکہ کے ایک مشور ریسٹورنٹ کے مالک کو گرفتار کیا تھا۔ نثار خان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ قبول میں پی پی سی دفعہ 294 کے تحت درج کیا گیا۔