آئندہ انتخابات میں ن لیگ کا منشور، نوازشریف نے ابتدائی نکات کی منظوری دے دی
لاہور: مسلم لیگ ن کے آئندہ انتخابات میں منشور سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے منشور کمیٹی سے متعلق ابتدائی اہم نکات کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طورپر 15 اہم نکات منشور میں شامل کئے گئے۔ منشور کے اہم نکات میں عدالتی نظام میں اصلاحات سرفہرست ہیں۔
موجودہ معاشی چیلنجوں کا حل اور روڑ میپ دیا جائے گا،آئینی اصلاحات، گڈ گورننس، پولیس اصلاحات منشور کا حصہ ہوں گے، مہنگائی کوکیسے کم کیا جائے گا،غربت کا خاتمہ ، روڑ میپ منشور کا حصہ ہوگا۔ خارجہ تعلقات کا فروغ، امن کا قیام، اور قومی دفاع بھی منشور کا حصہ ہوں گے۔ سول سروسز میں اصلاحات سے متعلق بھی اہم نکات منشور میں شامل کئے جارہے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہےکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کا فارمولا بھی منشور کا حصہ ہوں گے۔ موسمیاتی تبدیلی، آبادی پر کنٹرول اور صحت اور خوراک کا تحفظ منشورکا حصہ ہوں گے۔ کسانوں، مزدوروں، کمزور طبقات اور اقلیتوں کے معاشی حقوق سے متعلق اہم پالیسیاں شامل ہوں گی۔ تعلیم، صحت ، ثقافت اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے منشور میں اہم پالیسیاں شامل ہوں گی۔