سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے سابق وزراء، ایم پی ایز اور افسران ہو جائیں خبردار
کراچی :سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالے سابق وزراء، ایم پی ایز اور افسران ہو جائیں خبردار ، کارروائی کیلیے ہو گیا شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سابق وزراء، ایم پی ایز اور افسران کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اورسرکاری گاڑیاں تلاش کرنے اور انکے ناجائر استعمال کے خلاف تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ، ایڈیشنل سیکریٹری ایس اینڈ جی ڈی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی گمشدہ سرکاری گاڑیوں کی تحقیقات کرے گی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی 2007 ءسے سال 2016 ء تک گاڑیوں کی خریداری کا ریکارڈ بھی چیک کرے گی کہ سرکاری گاڑیاں کہاں کہاں ناجائر استعمال ہوئیں؟
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کی قائم کردہ کمیٹی افسران، سابق وزراء اور سابق ایم پی ایز کو 7 دن میں گاڑیاں واپس کرنے کا لکھے گی، نوٹس کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن کو لکھا جائے گا۔