پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس

پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس

دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔

مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں ، اس جنگ میں ہمارے بیس ہزار بچے عورتیں اور مرد شہید ہوچکے ہیں۔

اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے