مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔ مولانا فضل الرحمن اور جین میریٹ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر جماعت کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی مولانا فضل الرحمن سے افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے تعاون کی اپیل کی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حامی ہیں۔ افغانستان میں خواتین اور بچوں کی تعلیم پر پریشان ہونے والوں کو غزہ کی خواتین اور بچوں کی طرف توجہ دینی چاہیے
چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے سے ملاقات ہوئی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے