شوکت ترین کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

شوکت ترین کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر دیا۔شوکت ترین سینیٹ کی نشست سے بھی مستعفی ہو گئے۔ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے ڈھائی سال بہت مشکل رہے۔اہلخانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہا ہوں۔پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استفعیٰ دے رہا ہوں۔
9 مئی کے واقعات کے علاوہ آڈیو لیکس کیس میں بھی شوکت ترین مشکل میں تھے۔آڈیو لیکس کیس میں ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔شوکت ترین کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،شوکت ترین کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج کیا گیا۔شوکت ترین کے خلاف مقدمہ دفعہ 124اے اور 505 کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو ناکام کرنے کیلئے شوکت ترین نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کو کال کی تھی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔اشتہاری قرار دینے کے بعد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے مدد لی جائے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے