عمران خان و بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کا کیس قابل سماعت قرار

عمران خان و بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کا کیس قابل سماعت قرار

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کا کیس قابلِ سماعت قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی انلکہ بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کا کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے اور کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
بتایا جارہا ہے کہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا، وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے کیس قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل مکمل کیے، غیر شرعی نکاح کیس میں چاروں گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں، محمد لطیف خاور مانیکا کا گھریلو ملازم ہے جس کا بیان گذشتہ سماعت پر قلمبند کیا گیا، محمد لطیف نے اپنا بیان درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں قلمبند کرایا، غیر شرعی نکاح کیس میں عون چوہدری اور مفتی سعید کا بیان بھی قلمبند ہو چکا ہے۔
کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے گھر آتے تھے اور وہ بشری بی بی کے ساتھ کمرے میں چلے جاتے تھے، میں بشری بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے گالیاں دیتے تھے، مجھے دونوں کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاو۔ سول جج قدرت اللہ نے گواہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اتنا رو رو کر کمزور ہوگئے ہیں؟ کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی آپ کو کمرے میں ساتھ بٹھاتے تھے؟ گواہ محمد لطیف نے کہا کہ مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرے میں ساتھ نہیں بٹھاتے تھے، مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے