پارٹی کو آئیسولیٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے

پارٹی کو آئیسولیٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ان کی جماعت سے آئندہ عام انتخابات میں بلے کا نشان واپس لیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو آئیسولیٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن فوری ہمارا انتخابی نشان الاٹ کرے، 7 روز میں الاٹمنٹ لازم تھی آج 10 دن ہوگئے، بلے کا نشان ہم سے واپس لینے کا ہمیں سب سے بڑا خدشہ ہے، کمیشن کسی بھی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ختم نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے تفصیلی ملاقات کرکے مکمل گائیڈ لائن لی ہے، پی ڈی ایم کی کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا، الیکشن کمیشن سے انتخابی کنونشن کی اجازت مانگ چکے ہیں اور ٹکٹ جاری کرنے کا عمل بھی آخری مرحلے میں ہے، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لیکن قیمتی انتخابی اوقات میں پورا الیکشن کمیشن سب کچھ چھوڑ کر جیل پہنچ گیا، ہمیں انتخابی مہم کے لیے لیونگ پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے