” میں نے چھوٹی سی عمر میں ویرات کوہلی سے شادی کرلی کیونکہ۔۔۔“ انوشکا شرما نےسب بتادیا
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی خوبصورت اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے 29 سال کی چھوٹی سی عمر میں ہی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کر لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ میں نے ویرات سے 29 سال کی عمر میں ہی شادی کر لی کیوں کہ میں ان سے بے پناہ پیار کرتی تھی اور کرتی ہوں، شادی انسان کی زندگی میں قدرتی پیش رفت کا نام ہے جس میں انسان ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کے عمل سے گزرتا ہے۔31 سالہ انوشکا نے کہا کہ 29 سال کی عمر میں شادی کرنا اداکاراﺅں کے لیے بہت جلد شادی کر لینے اور اپنے کیریئر کو داﺅ پر لگا دینے کے مترادف ہوتا ہے، اس عمر میں اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر ہوتی ہیں، مگر میں نے اپنی مصروف ترین زندگی میں سے شادی کے لیے وقت نکالا اور جلدی شادی کی۔
فلم’ سلطان‘ کی ہیروئن انوشکا شرما کا ’فلم فیئر‘ کو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ہمارے عوام ہمیں بس اسکرین پر اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، فنکاراﺅں کی نجی زندگی کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا کہ کیریئر کے دوران ہماری شادی اور بچے بھی ہو سکتے ہیں، اس معاملے میں ہماری فلم انڈسٹری کافی حد تک بدل گئی ہے، اب عوام کو بھی اپنی ذہنیت کو بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرد جب چاہے شادی کر سکتا ہے اس سے ا±س کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑتا تو ہم خواتین کو شادی سے پہلے 2 بار کیوں سوچنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ انوشکا شرما کی ہم پلہ اداکارائیں ’ دپیکا پڈکون‘ ، ’پریانکا چوپڑا ‘ اور ’ سونم کپور ‘ 30 سال کی عمر کے بعد گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔انوشکا شرما اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ’ نوش ‘ کے نام سے کپڑوں کے ایک برینڈ کی بھی مالک ہیں۔ انوشکا شرما آخری بار فلم ’ زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے مدِ مقابل نظر آئی تھیں، ا±س کے بعد ا±نہوں نے ابھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی۔