کاغزات نامزدگی مسترد ہونے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان

کاغزات نامزدگی مسترد ہونے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کے کاغزات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں، ہم ان ہتھکنڈوں کے خلاف سپریم کورٹ اف پاکستان جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا کیا جائے، ہائی کورٹ نے اجازت دے دی ہے عمران خان خود ٹکٹ جاری کریں گے، امید ہے سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی ہمیں انصاف ملے گا۔
بابر اعوان نے گفتگو کے دوران نواز شریف کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بری نہیں ہوا کسی کیس میں پراسکیوشن بھاگی ہے، نواز شریف کو ائیرپورٹ تو اتارا جا سکتا ہے مگر لوگوں کے دلوں میں نہیں اتارا جا سکتا، ایک طرف ہمارے امیدوار ہیں باہر نکلتے ہیں تو اٹھالیے جاتے ہیں اور دوسری طرف جس کو اٹھا کر لائے تھے وہ باہر ہی نہیں نکلتا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے