گڈو پاور ہاؤس، نیا بریکر خریدنے میں 15 روز لگنے کا امکان
اسلام آباد: ملک میں نئے سال کے آغاز پر ہی بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی۔ملک کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے بعد بجلی جانے کا سلسلہ جاری ہے۔گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی سے آگ لگنے کے 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بریکر کی مرمت نہ ہو سکی۔جنگ اخبار کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا بریکر خریدنے میں 15 روز لگ سکتے ہیں۔
پاور ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن بھی شدید دھند کے باعث ٹرپ کر گئی۔مذکورہ متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث سندھ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فرہمی 5 گھنٹے سے معطل ہے۔گڈو تھرمل پاور ہاؤس حکام کے مطابق دھوپ نکلنے تک متبادل ہائی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بحالی مشکل ہے۔
گذشتہ روز ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گڈو پاور پلانٹ سسٹم میں واپس نہ آ سکا جس کی وجہ سے بجلی کا بحران شدید ہو گیا۔