سپریم کورٹ کا بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کی بحالی سے متعلق درخواست 10 جنوری بروز بدھ سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آگئے۔چیف جسٹس نے حامد خان سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی درخواست کل مقرر کر دیں؟ حامد خان نے استدعا کی کہ آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ آج نو ممبر بنچ بھی ہے اور ایک خصوصی بنچ بھی ہے۔
وکیل حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے نہیں تو پھر پرسوں لگا دیں، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ فیصلے کے خلاف آئے یا 184 تھری کی درخواست ہے؟ ۔وکیل حامد خان نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف 185 تھری میں سپریم کورٹ آئے ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بس پھر معاملہ ججز کمیٹی کے پاس نہیں جانا تو پرسوں کیس مقرر ہو گیا۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی وکلاء نے بلے کے نشان کی بحالی کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ رجسٹرار سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار سے آج ہی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس درخواست کو پہلے ہی C.P7/2024 نمبر لگ چکا ہے، پی ٹی آئی وکلاء میں بیرسٹر گوہر اورحامد خان شامل ہیں، جنہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات میں مؤقف اپنایا کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، اس فوری طور پر سماعت کی جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے