ن لیگ کی استحکام پاکستان پارٹی کی پیش کردہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فہرست پرعملدرآمد سے معذرت

ن لیگ کی استحکام پاکستان پارٹی کی پیش کردہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فہرست پرعملدرآمد سے معذرت

لاہور : ن لیگ کی استحکام پاکستان پارٹی کی پیش کردہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ فہرست پرعملدرآمد سے معذرت، فردوس عاشق اعوان، ہمایوں اختر، فرخ حبیب اور نوریز شکور کی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ سے صاف انکار کردیاجبکہ جہانگیر ترین کو لودھراں کی جگہ ملتان این اے 149 اورعلیم خان کو این اے 117 اور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور میں ایڈجسٹ کرنے کی آفر کی ہے۔
نعمان لنگڑیال کو ساہیوال، انجینئر گل اصغر کو خوشاب، عامر کیانی کو اسلام آباد اور غلام سرور خان کو پنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان الیکشن 2024ءمیں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے 13 قومی اور 22 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی فہرست پر عمل درآمد سے معذرت کرلی اور قومی اسمبلی کی 7سے 9اور صوبائی اسمبلی کی 11سے 14نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اشارہ دیدیا ہے اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کی قائم کردہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرحتمی بات چیت کی گئی ن لیگ کی جانب سے قائم کمیٹی نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے پیش کردہ فہرست پر حتمی فیصلہ نواز شریف کی منظوری سے قرار دیاہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے