صادق سنجرانی کو قومی اسمبلی کے بجائے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ مل گیا

صادق سنجرانی کو قومی اسمبلی کے بجائے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ مل گیا

کوئٹہ : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی اسمبلی کے بجائے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع بلوچستان عوامی پارٹی کے مطابق چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،صادق سنجرانی پی بی 32 سے الیکشن لڑیں گے ، بلوچستان عوامی پارٹی نے این اے 260 سے اعجاز سنجرانی کو ٹکٹ جاری کر دیا ،اعجاز سنجرانی صادق سنجرانی کے بھائی ہیں ،پارٹی ٹکٹ کی منظوری پارٹی صدر خالد مگسی نے دی جبکہ جمعیت علماء اسلام نے بھی حاجی میر عثمان بادینی کو باقاعدہ این اے 260 کا ٹکٹ جاری کر دیا۔
۔ادھر پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور سمیت پنجاب کی پانچ ڈویژنوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردیں۔
اعلامیہ پی ایم ایل این کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کیلئے انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیا ہے، قائد ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کے بعد ٹکٹوں کی منظوری دی، چیئرمین مرکزی سیل اسحاق ڈار نے ٹکٹیں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے