صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا

صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سرپم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے آئیں کے آرٹیکل 179 اور 206 کے تحت استعفی دیا۔صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا تحریری استعفی گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا تھا۔
جمعرات کے روز جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ہونے والی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی کارروائی میں جسٹس اعجاز الاحسن نے بظور ممبر شرکت سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد اب ان کا استعفٰی بھی سامنے آ یا۔ چیئرمین قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا تو جسٹس سردار طارق مسعود ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے تاہم ممبر جسٹس اعجاز الاحسن شریک نہیں ہوئے تھے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی غیر حاضری کے باعث جمعرات کی شام کو جسٹس منصور علی شاہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ بتایا گیا کہ جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں جسٹس طارق کے بعد دوسرے نمبر پر تھے اور وہ انہیں آئندہ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنا تھا۔ جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ آئندہ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے