الیکشن نہ لڑسکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا،عمران خان کا اعلان

الیکشن نہ لڑسکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا،عمران خان کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ جیل میں اگر رونا ہوتا تو بہت پہلے ہاتھ کھڑا کردیتا۔جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد خان کو ٹارچر کیا گیا تاکہ وہ الیکشن نہ لڑسکے اور اس سے پارٹی کو چھڑوایا جائے، امجد خان آئی سی یو میں ہے، یہ انتہا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔
میرے جیل میں رونے کی بات کرنے والے کو بتا دو کہ اگر رونا ہوتا تو بہت پہلے ہاتھ کھڑا کردیتا، اس ملک کی آزادی کیلئے جان کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہوں، الیکشن نہ لڑسکا تو سپریم کورٹ جاوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے تھری ٹیئرز میں سے دو ٹیئرز سے پارٹی چھڑوا دی گئی، اس وقت ہمارا انڈر 16 کھیل رہا ہے، مسلم لیگ (ن)کو انہوں نے 2002 میں اشارہ ہی کیا تھا کہ سب (ق)لیگ میں چلے گئے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میاں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سرٹیفائیڈ منی لانڈرز ہیں، پانامہ کے اندر دیکھیں اربوں روپے کے فلیٹس ثابت ہوچکے ہیں، شہباز شریف کے خلاف 24 ارب کے ثابت شدہ اسکینڈلز کو معاف کردیا گیا، حسن نواز نے 18 ارب میں ون ہائیڈ پارک کی پراپرٹی ملک ریاض کو بیچی، ان کے کیسز اس لیے معاف کیے گئے کہ انہوں نے غلامی قبول کرلی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے