شفقت محمود الیکشن سے الگ ہو گئے،دو حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے

شفقت محمود الیکشن سے الگ ہو گئے،دو حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے

اسلام آباد:سینئر سیاستدان شفقت محمود الیکشن سے الگ ہو گئے۔شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر(ایکس) پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور میں کسی بھی سیٹ سے امیدوارنہیں ہوں۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

اس کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فرخ حبیب نے بھی این اے 102 اور پی پی 114 سے کاغذات واپس لے لیے . 2018 میں این اے 102 سے فرخ حبیب الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ن لیگ نے این اے 102 اور پی پی 114 سے آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں کی تھی۔جب کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف حلقہ این اے 242 کراچی سے دستبردار ہو گئے۔

رانا مشہود نے شہباز شریف کے کاغذات واپس لے لیے۔ رانا مشہود کا کہنا ہے کہ کوئی بھی امیدوار دو سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ ہمارا اتحاد ہے۔شہباز شریف حلقہ این اے 242 سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اس حلقے سے اب مصطفیٰ کمال الیکشن لڑیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا پارٹی ٹکٹ این اے 242 سے جمع کروا دیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے