میں تو الیکشن میں بلے سے مقابلہ کرنا چاہتا تھا

میں تو الیکشن میں بلے سے مقابلہ کرنا چاہتا تھا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلا مل بھی جاتا تو کوئی فرق نہیں پڑنا تھا کیونکہ میں تو بلے سے مقابلہ کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہ آپ باشعور لوگ ہیں اچھا برا جانتے ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا،ڈیفالٹ کا مطلب ہے دنیا آپ کا حقہ پانی بندکر دیتی ہے،ہمیں پتاتھابانی پی ٹی آئی کاگندسرپراٹھائیں گے تولوگ ہمیں ذمہ دارٹھہرائیں گے لیکن ریاست کو بچانے کے لئے مشکل فیصلہ کیا ۔
انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو خزانہ خالی تھا کوئی ڈالر دینے کو تیارنہیں تھا،ایک ایک کر کے ناراض ملکوں کو ہم نے منایا۔
عدم اعتماد نہ لاتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا،سری لنکا بن جاتا،روٹی 500روپے کی ،ہزارکاڈالرہو چکاہوتا۔ انہوںنے کہا کہ 8فروری کو بہت اہم دن ہے،انتخابات ہوتے آئے ہیں یہ اورطرح کاالیکشن ہے،پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں،آج لوگوں کوبھوک وافلاس اوربیروزگاری کاسامناہے ،سرکارکے پاس تنخواہ دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہمیں پتاتھابانی پی ٹی آئی کاگندسرپراٹھائیں گے تولوگ ذمہ دارٹھہرائیں گے،بعض لوگوں نے کہاعدم اعتماد نہ کرواسے سیاسی موت مرنے دو،ہم نے جس سے جان چھڑائی تھی اسی آئی ایم ایف کے پاس دوبار جاناپڑا،ہم نے ریاست کو بچانے کے لئے مشکل فیصلے کئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں الیکشن لڑنا اور جیت کر حکومت بنانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے