بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی جس کے تحت بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے، سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں یہ درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی، نیپرا کی طرف سے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 31 جنوری کو کی جائے گی اور درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
بتایا جارہا ہے کہ پہلے ہی بجلی صارفین مشکلات کا شکار ہیں کیوں کہ سہ ہماہی ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھ کر 8 روپے 56 پیسے فی یونٹ تک پہنچ چکا ہے، جس سے صارفین پر بڑھتی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، رواں ماہ ڈسکوز صارفین پر 3 مختلف سہہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ ایک ساتھ پڑ جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ بجلی صارفین پر جنوری کے بلز میں نومبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، ایک طرف بجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت زیادہ سے زیادہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے سے زائد لاگو ہے تو وہیں اس مہینے جنوری میں الگ سے ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سے مارچ 2024ء تک ہونی ہے جب کہ جولائی تا ستمبر 2023ء کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے بنتا ہے، صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تا مارچ 2024ء میں کرنے کا منصوبہ ہے۔ مزید یہ کہ صارفین پر جنوری کے بلز میں نومبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، اسی طرح اپریل تا جون 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے