عمران خان سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس اور لطیف کھوسہ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

عمران خان سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس اور لطیف کھوسہ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آ گئے،چیف جسٹس اور لطیف کھوسہ کا مکالمہ ملازمت سے متعلق کیس کے دوران ہوا۔ لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کیخلاف درخواست مقرر کرنے کی استدعا کی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ صاحب آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں۔
ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں۔ جلد سماعت کی درخواست دائر کر دیں،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ قانون کے مطابق جو ریلیف ہوگا وہ دیں گے۔اد رہے کہ 6 دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
مذکورہ ریفرنس گزشتہ برس پی ڈی ایم کے اراکین اسمبلی نے دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے اپنے پاس رکھے تحائف اور ان کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے