الیکشن ہماری آئینی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

الیکشن ہماری آئینی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

ڈیووس : نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے جس کو خوش اسلوبی سے انجام دیں گے اور 8 فروری کو پاکستان کے عوام کے پاس اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا انتخاب ہوگا اور وہ اگلے پانچ سال کے لئے حکومت منتخب کریں گے، انتخابات ایک مستحکم حکومت کی طرف لے جائیں گے جو معاشی استحکام میں تبدیل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے کرچکا ہے، الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں لیکن الیکشن یہ ایک آئینی تقاضہ ہے اور ملک میں ہر کوئی اس مخصوص تاریخ کے لئے پرعزم ہے، انتخابات کے دوران عالمی مبصرین بھی پاکستان آئیں گے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لیے دوسری قسط کی منظوری دے دی ہے، معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے، اقتصادی اعشاریوں کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کے لیے معاشی اصلاحات ضروری ہیں، ہم نگراں حکومت کی چار سے پانچ ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر بھی شائع کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے