انتخابات کے مقررہ وقت پر ہونے پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے، وزیراطلاعات

انتخابات کے مقررہ وقت پر ہونے پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے، وزیراطلاعات

اسلام آباد : نگران وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جمعرات 8 فروری کو عام انتخابات ہوں گے، انتخابات کے مقررہ وقت پر ہونے پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہو نے جارہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون سازی کرنی ہے کہ ملک کیسے چلے گا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے میڈیا کو ذ مہ دارانہ رپورٹنگ کرنا ہوگی، عام انتخابات میں میڈیا کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، انتخابات کے حوالے سے تمام مفروضے اور افواہیں دم توڑ چکی ہیں، معیشت، خارجہ پالیسی، تعلیم، صحت سمیت اہم امور منشور ہوتے ہیں، وعدوں اور دعوؤں کی تکمیل سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے، عوام کے اجتماعی شعور میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے