مولانا فضل الرحمان نے اپنا ذریعہ معاش ’غیبی مدد‘ قرار دیدیا
لاہور : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنا ذریعہ معاش بتا دیا۔سمانیوز کے پروگرام کے دوران میزبان جگنو محسن نے مولانا فضل الرحمن سے سوال کیا کہ آپ کے بہت سارے گھر اور جائیدادیں، آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے؟۔مولانا فضل الرحمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری وہیں زمینیں ہیں جو والد کی طرف سے ملی ہیں،میرا ذریعہ معاش اللہ کی طرف سے غیبی مدد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ بےحساب دیتا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں حساب کرنے والے۔
ذریعہ معاش کہا ہے؟
غیبی مدد 🙃
جیسے نواز شریف کو یہ ہیں حضور, کسان والد کے ارب پتی فلیٹس, ایسے ہی انہیں pic.twitter.com/tylZ1J6vP2— Sabee Kazmi (@SabeeKazmi786) January 22, 2024
بتاتے چلیں کہ دسمبر2020ء میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران اُس وقت کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی وزیر امور کشمیر‘گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے 1993 سے لیکر 2018تک مختلف ادوار میں اپنے بھائی ‘داما داور فرنٹ مینوں کے ذریعہ اربوں روپے مالیت کی بے نامی جائیدادیں بنانے‘ ڈیزل سمکلنگ‘ فنڈز میں بے ضابطگیوں اور کرپشن سے متعلق تفصیلات جاری کی تھیں۔