بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کو صدر مملکت بنانے کی تجویز پیش کر دی
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کو صدر مملکت بنانے کی تجویز پیش کر دی، اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کوصدرپاکستان بنانے کی تجویزپارٹی کے سامنے رکھ دی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے تجربے سے ہمیں سیکھنا چاہیے، خواہش ہے کہ ایک دفعہ پھرآصف علی زرداری صدرپاکستان بنیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کو پارٹی کی سینیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ بھی کہنا ہے کہ عام انتخابات میں اگر رزلٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے حق میں آیا تو پیپلزپارٹی باقاعدہ طور پر آصف علی زرداری کو صدر مملکت کیلئے نامزد کریگی۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری اس سے قبل بھی 2008ء میں صدر مملکت بنے تھے۔
ملک میں2008ء کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی وفاق میں حکومت بنے گی اور یوسف رضا گیلانی وزیراعظم پاکستان بنے تھے ۔ چند مہینوں کے بعد ملک میںصدارتی انتخابات ہوئے تھے جس میں آصف علی زرداری جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کی جگہ ملک کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے صدرِ مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا جبکہ آصف علی زرداری کے عہدِ صدارت میں بلوچستان کیلئے آغازِ حقوق بلوچستان پیکج بھی پیش کیا گیا تھا اور ساتواں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ بھی منظور ہوا تھا۔