سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق

سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی کے قریب دھماکا، چار افراد جاں بحق

کوئٹہ: سبی میں ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے قریب دھماکے کے سبب چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں ایک سیاسی جماعت کی ریلی مین جناح روڈ سے گزرنے کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زیادہ تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سبی دھماکے کے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ایم ایس سبی اسپتال کے مطابق بم دھماکے کے چار زخمیوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سبی میں علاج جاری ہے۔

اسی ضمن میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے