لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفی دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفی دے دیا

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفی دے دیا۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفی صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے 2029 میں ریٹائر ہونا تھا۔ جسٹس شاہد جمیل مارچ 2014 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔جسٹس شاہد جمیل خان کے اچانک مستعفی ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے دو ججز بھی مستعفی ہو چکے۔ صدر مملکت عارف علوی نے 12 جنوری کو سرپم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے آئیں کے آرٹیکل 179 اور 206 کے تحت استعفی دیا۔صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا تحریری استعفی گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کیا تھا۔
جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں جسٹس طارق کے بعد دوسرے نمبر پر تھے اور وہ انہیں آئندہ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنا تھا۔ جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصورعلی شاہ آئندہ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے۔ یہاں واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں، جسٹس منصور علی شاہ ملک کے اگلے چیف جسٹس ہوں گے، جبکہ وہ اور جسٹس یحیٰی آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے