الیکشن 2024ء؛ ملک بھر میں پولنگ جاری‘ کئی حلقوں میں ووٹنگ تاخیر کا شکار

الیکشن 2024ء؛ ملک بھر میں پولنگ جاری‘ کئی حلقوں میں ووٹنگ تاخیر کا شکار

اسلام آباد : عام انتخابات 2024 کیلئے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، اس دوران 12 کروڑ 85 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر یں گے، ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کااصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے، قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپر جاری کیا جارہا ہے، پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں، امن و امان کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 265 اور صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں، قومی اسمبلی کے امیدواروں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 254 ہے، پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141، صوبائی اسمبلی کی 296 نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں، سندھ سے قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی کی 130 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 44 اور صوبائی کی 113 نشستوں پر امیدواروں میں مقابلہ ہے، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے، عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے رابطوں میں مشکلات اور سامان بروقت نہ پہنچنے کے باعث ملک بھر میں متعدد پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہے، کراچی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ اسٹینشن نمبر 262 سے 265 پر بھی پولنگ وقت پر شروع نہٰن ہوئی، پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 میں پریزائیڈنگ افسر نہیں پہنچے، اس سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ ’موبائل فونز نیٹ ورک متاثر ہونے سے رابطوں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا‘، اسی طرح کراچی کے حلقے این اے 246 اورنگی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں بھی بروقت پولنگ شروع نہیں ہوئی، اورنگی ٹاؤن سپر گرائمر سکول کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں نہ عملہ وقت پر پہنچا اور نہ ہی سامان پہنچا گیا جب کہ کراچی کے حلقے این اے 243 میں پولنگ کا عمل شروع نہیں ہوسکا جبکہ شہری ووٹ ڈالنے کے منتظر ہیں، اسی طرح حلقہ این اے 238 اور صوبائی حلقے 102 میں بھی پولنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث پولنگ شروع نہ ہوسکی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے