دانیال عزیز کو زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا، دانیال عزیز پر تشدد بھی ہوا۔اہلیہ کا دعویٰ

دانیال عزیز کو زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا، دانیال عزیز پر تشدد بھی ہوا۔اہلیہ کا دعویٰ

نارووال: این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا۔آج دانیال عزیز نے ووٹ بھی کاسٹ کیا۔پولیس نے دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے ان کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ دانیال عزیز کو زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا۔دانیال عزیز کو موڑ سلہریاں پر ناکے سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دانیال عزیز پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دانیال عزیز امیدوار این اے 75نارووال کو نوٹس جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10فروری 2024ء کو الیکشن کمیشن میں مقر ر کی۔ ۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ دانیال عزیز اگر جنرل الیکشن 2024 میں کامیاب قرار پاتے ہیں تو اٴْنکا حتمی نوٹیفکیشن کا اجراء الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔
الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا امیدوار بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کیجاری کردہ نوٹس کا نہ تو جواب دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے ہیں۔انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا نہیں کیا جس بنا پران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے