آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں برتری حاصل کرنے میں ناکام

آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں برتری حاصل کرنے میں ناکام

ملتان : آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں برتری حاصل کرنے میں ناکام، این اے 149 ملتان، این اے 155 لودھراں کے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں جہانگیر ترین دونوں نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں سے پیچھے رہ گئے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج ہی انتخابی نتائج کے اعلان کا دعویٰ کردیا، میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ووٹر ٹرن آؤٹ بہتر تھا، الیکشن کمیشن آج ہی نتائج کا اعلان کرے گا، پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی، موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بند ش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کا وقت شام 5 بجے ختم ہوا، جس کے ساتھ ہی تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے مقررہ وقت پر بند کر دئیے گئے تاہم پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹروں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی اور بقیہ ماندہ پولنگ اسٹیشنز میں گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر کیے جا سکیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ آج صبح جب پولنگ کا آغاز ہوا توملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی گئی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی سروس معطل رہی، فورجی نیٹ بھی بند کردیاگیا، اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اس لیے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے