پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست ہار گئے

پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست ہار گئے

پشاور: سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست ہار گئے جب کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو بھی شکست ہو گئی۔پرویز خٹک کو پی پی 87 نوشہرہ میں آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے شکست دی۔پرویز خٹک نے 18176 ووٹ لیے جب کہ خلیق الرحمان نے 44762 ووٹ حاصل کیے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔
82 پشاور XI سے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان 20 ہزار 334 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار کامران خان بنگش 14 ہزار 30 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 36.67 فیصد رہا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔
38 مانسہرہ ۔3 سے آزاد امیدوار زاہد چن زیب 38 ہزار 804 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد نعیم 26 ہزار 601 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 42.14 فیصد رہا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔56 مردان III سے آزاد امیدوار امیر فرزند خان 33 ہزار 430 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے