سلمان اکرم راجہ نے ووٹوں کی گنتی میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

سلمان اکرم راجہ نے ووٹوں کی گنتی میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور: این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے ووٹوں کی گنتی میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ دائر درخواست میں ریٹرنگ آفیسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این اے 128 سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابی نتائج میں امیدوار کی موجودگی ضروری ہوتی ہے ۔
ریٹرنگ آفیسر نے ووٹوں کی گنتی کے عمل سے باہر کر دیا ہے۔ عدالت ریٹرنگ آفیسر کو امیدوار کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کرنے کا حکم دے۔جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیر بعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک آنے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے اور اس نے پنجاب اسمبلی کی 31سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ آزادامیدواروں نے 14سیٹیں اپنے نام کی ہیں ۔
نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 159سے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز 23354 ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں اورتحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر شرافت علی 21191 ووٹ حاصل کر سکے۔ پی پی 158میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے 38 ہزار 642 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی جبکہ ان کے مدمقابل یوسف ولی نے 23 ہزار 847 ووٹ حاصل کر کے یہ الیکشن ہار گئے اسی طرح پی پی 153 لاہورسے پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ سلمان رفیق نے 35232 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33027 ووٹ لے سکے جبکہ پی پی 160سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد علی 26781 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعظم خان نیازی 21249 ووٹ لیکر یہ الیکشن ہار گئے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے