عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا

اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبرپختونخواہ نامزد کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے لئے ڈاکٹر امجد علی، مشتاق غنی اور علی امین گنڈا پور موسٹ فیورٹ ترین امیدوار قرار دیئے گئے تھے۔تاہم پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مطلوبہ اکثریت حاصل کرکے صوبے میں مسلسل تیسری بار اپنی حکومت بنانے کے لیے پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈا پور کے وزیر اعلی بننے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کیوں کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں نے صوبے کے کئی اضلاع میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں حاصل کی ہیں، وہ چترال، ایبٹ آباد، سوات، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، مردان اور بنوں کی تمام نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ حکومت بنانے کے لیے 145 رکنی کے پی صوبائی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 73 نشستیں درکار ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے پہلے ہی صوبائی اسمبلی میں 90 نشستیں حاصل کرلی ہیں، اس کا مطلب ہے پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے اور صوبے میں اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے، حکومت بنانے کیلئے اب انہیں دوسری جماعتوں کی سیٹوں کی بھی ضرورت نہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے