راناثںاء اللہ کا نام گورنر پنجاب کے لیے زیر غور

راناثںاء اللہ کا نام گورنر پنجاب کے لیے زیر غور

لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا نام گورنر پنجاب کے لیے زیر غور ہے۔راناثناء اللہ کو ضمنی الیکشن نہ لڑایا گیا تو گورنر کے منصب پر لایا جائے گا۔ لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ٹف ٹائم دے سکتی ہے، بلیغ الرحمن نرم مزاج رکھنے کے باعث آئندہ سیٹ اپ کے لیے موزوں نہیں۔
راناثناء اللہ کو بطور گورنر لانا حکومتی امور میں مریم نواز کو سپورٹ کرنا ہوگا۔پاکستان کے 76 سالہ دور میں ایک نئی اور منفرد تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، بھرپور سیاسی جدوجہد اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی مریم نواز تخت پنجاب کی بڑی ذمہ داری نبھائیں گی۔ مریم نواز نے تعلیمی اداروں میں اپنی تقاریرسے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے