ملکی ترقی کیلئے ہمیں معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا

ملکی ترقی کیلئے ہمیں معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا

راولپنڈی: عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اہم پیغام بھیجا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر عمران خان سے ملاقات کا احوال لکھا اور بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی سے کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے بلکہ ملک کی ترقی کی خاطر آگے جائیں گے۔
عمران خان نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے بولا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلیے ہمیں سچ، معافی اور درگزر کی طرف جانا ہوگا۔ دوسری جانب اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے مطابق عمران خان کو جھوٹے مقدموں میں سزا دینے، بلّے کا نشان چھین لینے اور تحریک انصاف کو زبردستی انتخاب سے باہر رکھنے کی شرمناک کوششوں کے بعد الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے نو منتخب اراکینِ پارلیمان کو نہایت مضحکہ خیز تکنیکی بنیادوں پر ڈی سیٹ کرکے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی آخری سازش میں مصروف ہے، الیکشن کمیشن کے ذریعے اپنے مینڈیٹ کی توہین عوام قبول کریں گے نہ ہی دستور و جمہوریت کی قبریں کھودنے والوں کو کبھی معاف کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے